ایمباپے کا وینسیس پر مبینہ نسلی جملہ کسنے پر پریسٹیانی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
- برازیلی کھلاڑی نے انہیں غلط سنا، پریسٹیانی نے الزام کی تردید کردی
ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ کلیان ایمباپے نے بنفیکا کے ارجنٹائنی کھلاڑی گیانلوکا پریسٹیانی پر چیمپیئنز لیگ سے تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ پلے آف کے پہلے مرحلے میں میڈرڈ کی جیت کے دوران پریسٹیانی پر وینیسیئس جونیئر کے خلاف نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام لگا۔
ٹی وی فوٹیج کے مطابق پریسٹیانی نے شرٹ سے منہ ڈھانپ کر تبصرہ کیا، جس پر ریفری نے فیفا پروٹوکول کے تحت میچ 11 منٹ تک روکے رکھا۔
ایمباپے نے پریسٹیانی کو خونی نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے نئی نسل کے لیے زہر ہیں اور یہ کھلاڑی ٹاپ لیگ میں کھیلنے کا مستحق نہیں۔
دوسری جانب پریسٹیانی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وینیسیئس کو سننے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔ وینیسیئس نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے نسل پرستوں کو بزدل قرار دیا جو چھپ کر وار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2022 سے اب تک وینیسیئس کو نشانہ بنانے والے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف 18 قانونی شکایات درج ہو چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں اگلے بدھ کو برنابیو میں دوبارہ مدمقابل ہوں گی۔






















Comments