BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم کا پرامن جوہری تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ

  • شہباز شریف کی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، نیوکلیئر پاور جنریشن اور صنعتی ایپلی کیشنز جیسے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ میں آئی اے ای اے کے کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے ویانا انٹرنیشنل سینٹر (وی آئی سی) میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ملاقات میں موجود تھیں۔

انہوں نے پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے درمیان مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام سے مستفید ہورہا ہے بلکہ اپنے ماہرین کی فراہمی اور آئی اے ای اے کے رکن ممالک کے لیے بین الاقوامی تربیت کے انعقاد کے ذریعے ادارے کے کام میں حصہ ڈال رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گروسی نے جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں پاکستان کے تجربے اور مہارت اور اس کے انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے اعلیٰ معیار کا اعتراف کیا۔ دیگر چیزوں کے علاوہ انہوں نے جوہری تحفظ اور سلامتی کے شعبوں میں آئی اے ای اے کے کام میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں آئی اے ای اے کے دیگر رکن ممالک کی مدد کے لیے ایک موزوں ہے۔ وہ مارچ 2026 میں فرانس کے زیر اہتمام نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی فعال شرکت کے منتظر ہیں۔

بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی، لاہور کو آئی کے تعاون کے مرکز کے طور پر نامزد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان اور آئی اے ای اے کی جانب سے بالترتیب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ڈی جی گروسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

Comments

Comments are closed.