کاروبار اور معیشت
امریکہ اور برطانیہ میں ہزاروں صارفین کے لیے ایکس کی سروس معطل
صبح 8:24 بجے تک ایکس کے حوالے سے 23,210 سے زائد شکایات موصول ہو چکیں، ڈاؤن ڈیٹیکٹر
امریکہ اور برطانیہ میں ہزاروں صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹویٹر) کی سروس معطل ہو گئی۔
مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر تعطل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق مشرقی وقت کے مطابق صبح 8:24 بجے (1324 جی ایم ٹی) تک ایکس کے حوالے سے 23,210 سے زائد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔
اس تعطل کی وجوہات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ایکس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
چونکہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر رپورٹس صارفین کی جانب سے خود جمع کرائی جاتی ہیں، اس لیے متاثرہ صارفین کی اصل تعداد ویب سائٹ پر ظاہر کیے گئے اعداد و شمار سے مختلف ہو سکتی ہے۔
























Comments