کراچی کے قریب آئل ٹینکر مسافر وین پر الٹ گیا، 12 افراد جاں بحق
- حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ
کراچی کے مضافاتی علاقے کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر مسافر وین پر الٹ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 (سندھ) کے ترجمان حسان الحسیب نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر ایک مسافر بس غلط سمت سے آ رہی تھی، جس کی وجہ سے آئل ٹینکر بے قابو ہو کر ساتھ چلنے والی چھوٹی مسافر وین پر الٹ گیا۔
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حسان الحسیب نے بتایا کہ “تمام متاثرین کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹینکر الٹنے کے بعد سڑک پر تیل بہہ گیا، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔ حکام امدادی کام مکمل کرنے کے لیے ٹینکر کے حصوں کو کاٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جبکہ گاڑی کو ہٹانے اور سڑک صاف کرنے کے لیے کرین طلب کر لی گئی ہے۔
ہنگامی ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری رہنے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔






















Comments