کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16.18 ارب ڈالر ہو گئے
- 6 فروری تک مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 21.38 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 16.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ ذخائر 6 فروری تک 21.38 ارب ڈالر تھے۔
اعداد و شمار کی تفصیل سے معلوم ہوتا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.20 ارب ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کے ساتھ ملا کر کل مائع زرمبادلہ ذخائر 21.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

























Comments