BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

خواتین کے زیرِ انتظام کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز سمیڈا کی اولین ترجیح قرار

  • کیلے کے فضلے سے ٹیکسٹائل کی تیاری، بائیو اکانومی کے ذریعے گرین اکانومی کے فروغ کا منصوبہ
شائع اپ ڈیٹ

سمیڈا نے پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ای کلسٹر شوکیس ایکسپو 2026 کی کامیابی کے بعد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایم ایس ایم ایز) کی مستقل ترقی کے لیے مربوط کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس نمائش میں ملک بھر سے 170 سے زائد ایگزیبیٹرز نے شرکت کی، جہاں انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور برآمدی صلاحیت بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایکسپو کا اصل مقصد خواتین کے زیرِ انتظام کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کو مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے جوڑنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی وژن کے تحت سمیڈا اب ان کاروباری روابط کو عملی نتائج میں بدلنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں ایک پوسٹ ایونٹ سپورٹ میکانزم تشکیل دیا گیا ہے، جو مصنوعات کی بہتری، معیار کی جانچ اور بینکوں سے قرضوں کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔

سمیڈا اپنے تین سالہ بزنس پلان کے تحت ان کلسٹرز کی مالی ضروریات اور برآمدی رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ نمائش کے دوران “بنانا بائیو اکانومی جیسے جدید منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد کیلے کے فضلے سے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایکسپو محض ایک نمائش نہیں بلکہ آنے والے برسوں میں برآمدی شراکت داری اور کلسٹر ڈویلپمنٹ کے لیے ایک قومی بنیاد ثابت ہوگی۔

Comments

Comments are closed.