BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 24 خوارج مارے گئے

  • علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 24 خوارج کو ہلاک کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کو بتایا کہ پہلا آپریشن ضلع اورکزئی میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں مزید 10 خارجیوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں دیرپا امن کی بحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اس مقصد کے لیے فوج، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عہد کیا۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس عزم کا اعادہ پشاور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے تمام وسائل بشمول پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کو بروئے کار لانے کے صوبائی حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا اور واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف