BR100 Decreased By (-1.98%)
BR30 Decreased By (-2.38%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.40 Decreased By ▼ -0.33 (-0.58%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.17 (-0.63%)
BOP 32.89 Decreased By ▼ -0.86 (-2.55%)
CNERGY 10.17 Increased By ▲ 0.29 (2.94%)
DFML 17.70 Decreased By ▼ -0.30 (-1.67%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.10 (-1.1%)
FCCL 51.40 Decreased By ▼ -1.69 (-3.18%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 24.71 Decreased By ▼ -0.13 (-0.52%)
HBL 295.50 Decreased By ▼ -4.32 (-1.44%)
HUBC 213.98 Decreased By ▼ -3.10 (-1.43%)
HUMNL 10.43 Decreased By ▼ -0.18 (-1.7%)
KEL 7.08 Decreased By ▼ -0.14 (-1.94%)
LOTCHEM 28.91 Decreased By ▼ -0.40 (-1.36%)
MLCF 88.90 Decreased By ▼ -3.26 (-3.54%)
OGDC 312.95 Decreased By ▼ -3.34 (-1.06%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.99 Decreased By ▼ -0.42 (-2.56%)
PIOC 282.99 Decreased By ▼ -17.25 (-5.75%)
PPL 212.20 Decreased By ▼ -4.64 (-2.14%)
PRL 52.75 Increased By ▲ 1.89 (3.72%)
SNGP 99.21 Decreased By ▼ -2.51 (-2.47%)
SSGC 24.99 Decreased By ▼ -1.99 (-7.38%)
TELE 8.34 Decreased By ▼ -0.31 (-3.58%)
TPLP 13.16 Decreased By ▼ -0.23 (-1.72%)
TRG 56.54 Decreased By ▼ -2.72 (-4.59%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
پاکستان

پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو فوری دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

  • امریکہ پہلے ہی بی ایل اے کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1999 کی قرارداد 1267 کے تحت قائم کردہ پابندیوں کے نظام کے تحت غیر ملکی فنڈڈ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشتگرد گروپ قرار دینے کیلئے فوری کارروائی کرے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے خاتمے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے موضوع پر سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں جیسے کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان اور اس کے مجید بریگیڈ کو کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد نئی زندگی ملی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی بی ایل اے کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

پاکستانی مندوب نے 15 رکنی کونسل کو بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کونسل بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے فوری کارروائی کرے گی اور اس فہرست میں شامل کرنے کی اس درخواست کو منظور کرے گی جو اس وقت زیرِ غور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے عصری خطرات سے نمٹنے کے لیے متحدہ، جامع اور مربوط ردِعمل اختیار کرے جس میں عالمی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی (جی سی ٹی ایس) پر متوازن عمل درآمد بھی شامل ہو۔

اس سلسلے میں سفیر عاصم نے کہا کہ ہمیں افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردانہ خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے تقریباً کھلی چھوٹ کے ساتھ اور ہمارے مشرقی پڑوسی کی فعال حمایت سے آپریٹ کر رہے ہیں اور پاکستان کے اندر خوفناک دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے دستاویزی شکل میں درج کیا ہے، افغان عبوری حکام ٹی ٹی پی، القاعدہ اور آئی ایس آئی ایل-کے (داعش) سمیت متعدد دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، داعش اب بھی بیرونی توجہ کے ساتھ سرگرم ہے جبکہ ای ٹی آئی ایم اور ٹی آئی پی کے ارکان افغانستان کے اندر آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس سے آگے کے لیے بھی ایک خطرہ ہیں۔ حال ہی میں افغان سرحد کے قریب وسطی ایشیا میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے ان انتباہات کی تصدیق کر دی ہے جو پہلے دیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ناگزیر ہو گیا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے پیچھے چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے جدید ترین ہتھیاروں اور سازوسامان کو دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے روکا جائے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کرے۔

Comments

200 حروف