BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سی ڈی ایف کی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت وارننگ

تشدد اور دہشت گردی کا کسی بھی جواز کے تحت دفاع نہیں کیا جا سکتا، عاصم منیر
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد یا سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے دورے پر کہی جہاں انہوں نے بلوچستان میں حالیہ حملوں کے بعد سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکورٹی صورتحال اور اندرونی سیکورٹی آپریشنز بشمول فتنۃ الہندوستان کے ان دہشتگردوں کے حالیہ حملوں کی تفصیلات پر جامع آپریشنل بریفنگ دی گئی جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

بریفنگ میں سیکیورٹی فورسز کے تیز رفتار اور جارحانہ ردعمل کو اجاگر کیا گیا جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اس نے صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ریاستی رٹ کو مزید مستحکم کرنے اور عوام اور اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے ریمارکس دیے کہ تشدد اور دہشت گردی کا کسی بھی جواز کے تحت دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تمام مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف