وال مارٹ کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی
- حصص میں اضافہ بینچ مارک 500 ایس اینڈ پی کے 16 فیصد اضافے سے بھی تجاوز کر گیا
وال مارٹ ایک ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ریٹیلر بن گیا۔ یہ سنگ میل ایک سال سے جاری حصص کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں حاصل ہواہے، جس کے دوران کمپنی کے شیئرز تقریباً 26 فیصد تک بڑھے۔
یہ کامیابی وال مارٹ کے اس اقدام کے محض دو ہفتے بعد سامنے آئی ہے جب اس نے ناز ڈیک 100 انڈیکس میں برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا کی جگہ لی۔ آرکنساس میں قائم اس کمپنی نے ان امیر صارفین سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے جو تیز رفتار ڈیلیوری اور ملبوسات و فرنیچر جیسی اشیاء کے لیے وال مارٹ کا رخ کر رہے ہیں۔
اگرچہ امریکی گھرانے خاص طور پر کم اور متوسط آمدنی والے افراد مہنگائی اور ملازمتوں کے گرتے ہوئے رجحان کی وجہ سے مالی دباؤ کا شکار ہیں اور حالیہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث بے یقینی کی فضا بھی موجود ہے، اس کے باوجود وال مارٹ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ایس اینڈ پی 500 کے 16 فیصد اضافے سے بھی کہیں زیادہ رہا۔
























Comments