BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

امریکہ ایران کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2.7 فیصد اضافے سے 5,071.79 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں بدھ کو بھی اضافے کا سلسلہ برقرار رہا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جیو پولیٹیکل کشیدگی نے اس حالیہ تیزی کو مزید تقویت بخشی ہے جس کے دوران گزشتہ سیشن میں سونے نے 2008 کے بعد اپنا بہترین دن دیکھا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2.7 فیصد اضافے سے 5,071.79 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ قبل ازیں منگل کو5.9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2008 کے بعد ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سونے کی قیمت 5,594.82 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اپریل ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 5,092.0 ڈالر فی اونس تک جا پہنچے۔

امریکی مارکیٹ میں اپریل کی ترسیل کے لیے سونے کے مستقبل کے سودے 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 5,092.0 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

انڈس انڈ سیکیورٹیز کے سینئر ریسرچ اینالسٹ جگر ترویدی نے کہا کہ سونے کی قیمت دوبارہ 5 ہزا ڈالر کی اہم سطح سے اوپر چلی گئی کیونکہ امریکی افواج کی جانب سے ایرانی ڈرون گرائے جانے کے بعد جیو پولیٹیکل کشیدگی نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی کشش بڑھا دی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق منگل کو انہوں نے بحیرہ عرب میں ایک ایرانی ڈرون مار گرایا جو طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کی طرف جارحانہ انداز میں بڑھ رہا تھا، اس واقعے کی سب سے پہلے رپورٹ خبر رساں ادارے رائٹرز نے دی تھی۔

ایکسائیوز کے رپورٹر براک راوڈ نے منگل کو ایک عرب ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات جمعہ کو عمان میں متوقع ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک اسپینڈنگ بل پر دستخط کر کے اسے قانونی شکل دے دی، جس سے امریکی حکومت کی جزوی بندش کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس بندش کی وجہ سے لیبر ڈیٹا کی اہم رپورٹس میں تاخیر ہوئی تھی جو رواں ہفتے جاری ہونی تھیں۔

سرمایہ کار توقع کر رہے ہیں کہ فیڈرل ریزرو 2026 میں کم از کم دو بار شرحِ سود میں کمی کرے گا ۔

جگر ترویدی نے مزید کہا کہ آگے چل کر سونے کی قیمتیں قریبی مدت میں 5,100 ڈالر تک جا سکتی ہیں جبکہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ پہلی ششماہی کے اختتام یا اپریل کے آخر تک قیمتیں 5,600 ڈالر کی سطح تک پہنچ جائیں گی۔ اس کے بعد بھی قیمتوں میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے اور سال کے آخر تک ہمارا ہدف 6 ہزار ڈالر فی اونس ہے۔

رائٹرز کے تکنیکی تجزیہ کار وانگ تاؤ نے منگل کو کہا کہ قیمتوں کی موجودہ لہر تیز رہنے کی توقع ہے جو ممکنہ طور پر 4,950 ڈالر سے 5,198 ڈالر کی حد تک پہنچ سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 87.84 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو چاندی نے 121.64 ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا تھا۔

ادھر پلاٹینم کی قیمت 2,273.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ 26 جنوری کو اس کی قیمت 2,918.80 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,784.67 ڈالر ہوگئی۔

Comments

200 حروف