BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

جولائی تا جنوری: تجارتی خسارہ 28 فیصد بڑھ کر 22 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

  • جنوری میں برآمدات 3 ارب ڈالر کی سطح سے اوپر
شائع اپ ڈیٹ


رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 28.22 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 22.04 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ملک کا تجارتی توازن 17.19 ارب ڈالر خسارے کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں وسعت دیکھی گئی ۔

رواں مالی سال جولائی تا جنوری برآمدات 18.20 ارب ڈالر رہیں جو کہ مالی سال 2025 کے اسی عرصے میں ریکارڈ کی گئی 19.58 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.1 فیصد کم ہیں۔

پہلے7ماہ میں درآمدات 40.23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کی 36.77 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 9.42 فیصد زیادہ ہیں۔

جنوری میں برآمدات 3 ارب ڈالر کی سطح سے اوپر

جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات 3.06 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جنوری 2025 میں ریکارڈ کی گئی 2.95 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 3.73 فیصد زیادہ ہیں۔

دوسری جانب جنوری 2026 میں درآمدات 5.79 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کے5.87 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 1.41 فیصد کم ہیں۔

جنوری 2026 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 2.72 ارب ڈالر رہا جو جنوری 2025 کے 2.92 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6.61 فیصد کم ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو دسمبر 2025 میں ریکارڈ کیے گئے 3.81 ارب ڈالر کے مقابلے میں جنوری 2026 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 28.53 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Comments

200 حروف