BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Decreased By (-0.12%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.47%)
BAFL 57.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.11 (0.41%)
BOP 34.15 Increased By ▲ 0.46 (1.37%)
CNERGY 10.20 Decreased By ▼ -0.41 (-3.86%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.08 (0.44%)
DGKC 207.50 Decreased By ▼ -2.40 (-1.14%)
FABL 100.60 Increased By ▲ 1.65 (1.67%)
FCCL 54.75 Increased By ▲ 1.01 (1.88%)
FFL 16.65 Increased By ▲ 0.19 (1.15%)
GGL 24.70 Increased By ▲ 0.88 (3.69%)
HBL 303.13 Increased By ▲ 0.71 (0.23%)
HUBC 220.44 Increased By ▲ 1.50 (0.69%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.09 (-0.85%)
KEL 7.39 Increased By ▲ 0.11 (1.51%)
LOTCHEM 29.40 Decreased By ▼ -0.25 (-0.84%)
MLCF 95.30 Decreased By ▼ -1.06 (-1.1%)
OGDC 317.40 Decreased By ▼ -0.82 (-0.26%)
PAEL 43.00 Increased By ▲ 1.23 (2.94%)
PIBTL 16.77 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 296.21 Decreased By ▼ -0.41 (-0.14%)
PPL 220.20 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PRL 49.29 Increased By ▲ 0.24 (0.49%)
SNGP 105.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.59%)
SSGC 28.40 Decreased By ▼ -0.74 (-2.54%)
TELE 8.85 Increased By ▲ 0.03 (0.34%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 0.59 (4.72%)
TRG 59.65 Decreased By ▼ -0.57 (-0.95%)
UNITY 10.47 Increased By ▲ 0.45 (4.49%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6,750 کلو گرام بیمار مرغیاں تلف کر دیں، بھاری جرمانے عائد

  • ماہرینِ حیوانیات کے معائنے میں پرندوں میں فلو اور دیگر بیماریوں کی تصدیق، 50 سے زائد دکانوں کی جانچ پڑتال کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیم نے علی الصباح ٹولنٹن مارکیٹ میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 63,000 کلوگرام گوشت کا معائنہ کیا گیا اور 6,750 کلوگرام بیمار مرغیاں اور گوشت تلف کر دیا گیا۔ ماہرینِ حیوانیات نے برآمد شدہ پرندوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں فلو، وزن میں کمی اور مختلف بیماریاں پائی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوشت کی 50 دکانوں اور سپلائرز کی جانچ پڑتال کی اور قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایف اے عاصم جاوید نے بتایا کہ گوشت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کے دوران ورکرز کے لیے ایپرن، ہیڈ کور، ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ تین شفٹوں میں ٹولنٹن مارکیٹ کا معائنہ کرتی ہیں اور گوشت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی جی پی ایف اے نے سپلائرز کو ایس او پیز کے مطابق صحت مند چکن فراہم کرنے کی ہدایت کی اور وارننگ دی کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف دن رات آپریشنز جاری ہیں۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پی ایف اے کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع دیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف