BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا منصوبوں کا مانیٹرنگ نظام مزید مضبوط بنانے کا حکم

  • سی ای او عمران امین کی زیرِ صدارت اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر اظہار اطمینان، تفصیلی جائزہ بھی لیا
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے ) کے سی ای او عمران امین نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی ،جس میں جاری منصوبوں کے معیار، فنشنگ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا محور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ تمام ترقیاتی کام بین الاقوامی تعمیراتی معیارات اور کام کی جگہ کے حفاظتی اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے سی ای او اور سی او او بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) منصور جنجوعہ کو مختلف مقامات پر استعمال ہونے والے تعمیراتی مواد کے معیار پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے اہم منصوبے ورٹیکس کی فنشنگ، ٹائلوں کی تنصیب اور ایلیویشن کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سی ای او عمران امین نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں حفاظتی اقدامات پر خصوصی زور دیا گیا۔

عمران امین نے حکم دیا کہ تعمیراتی مواد کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جائے اور خاص طور پر سیوریج کے لیے کی جانے والی کھدائی کے مقامات کی مناسب ناکہ بندی کی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہری ترقی کے ساتھ ساتھ شہریوں اور ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور حفاظتی اقدامات میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اعلیٰ معیار اور پائیدار انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Comments

Comments are closed.