BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

بولنگ ایکشن کا تنازع، عثمان طارق کا کرس گرین کو کرائی بے بی والی میم کے ذریعے کرارا جواب

  • عثمان کا یہ ردِعمل کرس گرین کی جانب سے ان کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھائے جانے کے بعد سامنے آیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کی جانب سے ان کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھانے کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک روتے ہوئے بچے کی میم شیئر کر کے پہلے سے جاری تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے۔

اس میم کو گرین پر براہ راست طنز تصور کیا جا رہا ہے، جن کا آؤٹ ہونے کے بعد کا ردعمل بظاہر طارق کے ایکشن کا مذاق اڑاتا ہوا معلوم ہوا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

کئی پاکستانی مداحوں نے آسٹریلوی بیٹر کو غیر اسپورٹس مین رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ دیگر نے گرین کی حمایت کرتے ہوئے طارق کے بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

آئی سی سی قوانین کے تحت بولرز کو معمولی سائیڈ آرم ایکشن کی اجازت ہے لیکن کہنی کا جھکاؤ 15 ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

طارق اس سے قبل بھی اسی طرح کے الزامات کے خلاف اپنا دفاع کر چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں آئی ایل ٹی ٹؤئنٹی فائنل کے دوران انگلش کرکٹر ٹام بینٹن نے بھی اسپنر کے ایکشن پر سوال اٹھایا تھا، جس پر طارق نے عوامی سطح پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کہنی کی بناوٹ ایسی ہے کہ اسے سیدھا کرنا مشکل ہوتا ہے، جس سے تماشائیوں کو غلط فہمی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں دو بار لیب ٹیسٹ دے چکے ہیں اور ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ براڈکاسٹر پال ڈینیٹ نے بھی اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی اسپنر کی حمایت کی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی مذمت کی۔

انہوں نے لکھا کہ عثمان طارق بہتر سلوک کے مستحق ہیں کیونکہ ان کا ایکشن دو بار ٹیسٹ اور کلیئر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو اس قسم کے معاملات بہتر طریقے سے حل کرنے چاہئیں اور لوگوں کو سنگدلی چھوڑنی چاہیے۔

اس تنازع نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو بھی دھندلا دیا، جہاں آسٹریلوی ٹیم کو 90 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور تمام دس وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔ آسٹریلوی کپتان مچ مارش نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے انہیں کھیل کے ہر شعبے میں مات دی اور ان کی ٹیم پارٹنرشپس بنانے میں ناکام رہی۔ اس واقعے نے بولنگ ایکشن، کھلاڑیوں کے طرزِ عمل اور سوشل میڈیا کے کردار پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Comments

Comments are closed.