BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بلوچستان،108 دہشت گرد ہلاک، 10 اہلکار شہید

  • حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ 2 روز کے دوران صوبے کے مختلف مقامات پر حملے کیے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں انسداد دہشت گردی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، یہ اقدامات فتنۂ ہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے مربوط حملوں کی حالیہ لہر کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ 2 روز کے دوران صوبے کے مختلف مقامات پر حملے کیے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تعاقبی کارروائیاں اور سرچ آپریشنز شروع کر دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ جمعہ کی صبح سے جاری کارروائیوں میں 67 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 2 روز کے دوران پنجگور اور شعبان کے علاقوں میں جھڑپوں کے دوران مزید 41 شدت پسند ہلاک کیے گئے تھے، یوں بلوچستان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 108 ہو گئی ہے۔

جاری آپریشنز کے دوران شہریوں اور اہم تنصیبات کا دفاع کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ایک الگ اور نہایت افسوسناک واقعے میں دہشت گردوں نے گوادر میں بلوچ مزدور خاندانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 نہتے شہری جاں بحق ہو گئے، جن میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل تھے۔ یہ تمام افراد یومیہ اجرت کی غرض سے بندرگاہی شہر آئے ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو بعد ازاں ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز فضائی نگرانی کی مدد سے وسیع پیمانے پر سرچ، تعاقب اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ گرد و نواح کے علاقوں میں موجود کسی بھی باقی ماندہ عسکری خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غریب مزدوروں کو نشانہ بنانا اس گروہ کے اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ بلوچستان میں امن، ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے ان واقعات کی کوریج اور تشہیر سے شدت پسند بیانیے کی پشت پناہی اور ہم آہنگی مزید عیاں ہوتی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ مکمل کلیئرنس تک آپریشنز جاری رہیں گے اور شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.