BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور آسٹریلیا کا کان کنی اور قیمتی پتھروں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • معاہدہ وزیرِ پٹرولیم اور پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے نو منتخب ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں طے پایا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور آسٹریلیا نے کان کنی اور قیمتی پتھروں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ملک کی معدنی صنعت کے لیے ایک معیار (اسٹینڈرڈ) مقرر کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔

وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں آسٹریلیا کے نو منتخب ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں دونوں اطراف سے کان کنی اور قیمتی پتھروں کے شعبے میں طویل مدتی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے معدنی شعبے میں آسٹریلوی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے ملک میں موجود معدنیات کے وسیع ذخائر، خاص طور پر ٹیتھیان بیلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کان کنی کی صنعت میں منظم اور پائیدار تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے (آئی جی اے) کی تجویز بھی پیش کی۔

وزیر پٹرولیم نے قیمتی پتھروں کے شعبے کو ترقی دینے اور اسے باقاعدہ بنانے کے لیے حکومتی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں ویلیو ایڈیشن، برآمدات میں اضافے اور روزگار کی فراہمی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بتایا کہ آسٹریلوی کمپنیاں پہلے ہی ریکوڈک منصوبے میں سرگرمی سے شامل ہیں، جبکہ کئی دیگر کمپنیوں نے بھی اس میں شرکت کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلوی کمپنیوں کو آئندہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہوں نے اس ایونٹ میں آسٹریلیا کی بھرپور شرکت کی امید ظاہر کی۔

عالمی سطح پر توانائی کی تبدیلی کے تناظر میں تانبے اور سونے کی بڑھتی ہوئی طلب کا حوالہ دیتے ہوئے آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے مائننگ سیکٹر نے عالمی سطح پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے قیمتی پتھروں کے شعبے میں معلومات کے تبادلے، تربیتی پروگراموں اور تکنیکی معاونت کے ذریعے تعاون کے حوالے سے بھی پرامیدی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے معدنی شعبے کو دستاویزی شکل دینے اور منظم کرنے کی کوششوں میں آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے بروقت اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے اپنے حالیہ دورے کا بھی ذکر کیا جہاں انہوں نے انٹرنیشنل مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس کے موقع پر آسٹریلیا کی بڑی اور چھوٹی مائننگ کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی تھی۔

دونوں فریقین نے باہمی معاشی فائدے کے لیے کان کنی اور قیمتی پتھروں کے شعبوں میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف