BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.17 Increased By ▲ 0.48 (0.83%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.49 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
CNERGY 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
DFML 17.78 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
DGKC 207.31 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
FABL 100.36 Increased By ▲ 0.54 (0.54%)
FCCL 54.18 Increased By ▲ 0.12 (0.22%)
FFL 16.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 22.91 Decreased By ▼ -0.88 (-3.7%)
HBL 303.67 Increased By ▲ 2.37 (0.79%)
HUBC 217.12 Decreased By ▼ -0.10 (-0.05%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.18 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
LOTCHEM 26.97 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
MLCF 94.87 Decreased By ▼ -0.72 (-0.75%)
OGDC 314.04 Increased By ▲ 0.04 (0.01%)
PAEL 42.27 Increased By ▲ 0.15 (0.36%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 269.45 Decreased By ▼ -0.40 (-0.15%)
PPL 216.21 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
PRL 60.14 Increased By ▲ 3.51 (6.2%)
SNGP 102.89 Increased By ▲ 1.97 (1.95%)
SSGC 25.28 Increased By ▲ 0.10 (0.4%)
TELE 8.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.72%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.64 (5.03%)
TRG 60.85 Decreased By ▼ -0.95 (-1.54%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.07 (-0.7%)
WTL 1.19 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 ہلاک، 80 لاپتہ افراد کی تلاش دوبارہ شروع

  • یہ لینڈ سلائیڈنگ ہفتے کی علی الصبح اس وقت پیش آئی جب ایک روز قبل شروع ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے حکام نے مغربی جاوا صوبے کے ایک رہائشی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد کی ہلاکت کے بعد لاپتہ ہونے والے 80 افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں۔

یہ لینڈ سلائیڈنگ ہفتے کی علی الصبح اس وقت پیش آئی جب ایک روز قبل شروع ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

36 سالہ مقامی رہائشی دیدی کورنیاوان نے بتایا کہ انہوں نے صوبے کے پہاڑی علاقے میں واقع گاؤں پاسر لانگو میں اس نوعیت کی بڑی لینڈ سلائیڈنگ پہلی بار دیکھی ہے، جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

انہوں نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قریبی دریا میں کبھی کبھار معمولی سیلاب آ جاتا تھا، لیکن اس بار مٹی کا تودہ جنگل کی جانب سے آیا۔

حکام کے مطابق غیر مستحکم زمین اور مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو بھاری مشینری استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے امدادی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔

مغربی جاوا کے مختلف علاقوں، بشمول جکارتہ، میں سیلاب کی بھی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شدید متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے محفوظ مقامات یا اونچی جگہوں کی جانب نقل مکانی کر لی ہے۔

یہ واقعہ دو ماہ قبل سماٹرا جزیرے پر طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پیش آیا ہے، جن میں 1,200 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.