BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

غیر لائسنس یافتہ تجارتی ناموں کا استعمال، ڈی جی ٹی او کا سخت کارروائی کا انتباہ

  • وفاقی حکومت سے لائسنس حاصل کیے بغیر کوئی بھی ادارہ بطور تجارتی تنظیم کام نہیں کرسکتا
شائع January 22, 2026 اپ ڈیٹ January 22, 2026 01:46pm

وزارت تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز نے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس میں افراد اور گروپوں کو تحفظ یافتہ تجارتی اداروں کے عنوانات جیسے کہ فیڈریشن،چیمبراور ایسوسی ایشن کے غیر قانونی استعمال کے خلاف تنبیہ کی گئی ہے۔

نوٹس میں ڈی جی ٹی او نے عوام کو یاد دلایا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 (TOA 2013) کے تحت پاکستان میں تجارتی اداروں کو لائسنس اور ریگولیٹ کرنے کے لئے یہ واحد ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔

ایکٹ کے سیکشن 3(1) کا حوالہ دیتے ہوئے ریگولیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی ادارہ وفاقی حکومت کے لائسنس کے بغیر تجارتی ادارے کے طور پر کام نہیں کر سکتا۔

ڈی جی ٹی او نے ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013 کے سیکشن 5(3) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کے نام یا عنوان میں ’’فیڈریشن‘‘، ’’چیمبر،‘‘ یا ’’ایسوسی ایشن‘‘ کی اصطلاحات کا استعمال سختی سے ممنوع ہے جب تک کہ وہ ادارہ ڈی جی ٹی او کے ساتھ لائسنس یافتہ اور رجسٹرڈ نہ ہو۔

ریگولیٹر نے نوٹ کیا کہ اس نے مختلف گروہوں اور افراد کو دیکھا ہے کہ وہ ان محفوظ عنوانات کا استعمال کرتے ہوئے، کاروباری برادری کو گمراہ اور مارکیٹ میں کنفیوژن پیدا کر کے غیر قانونی اداروں کو چلا رہے ہیں۔

ایک عام غلط فہمی کو واضح کرتے ہوئے ڈی جی ٹی او نے کہا کہ دفعہ 5(3) کی شرط کے تحت استثنا صرف آرٹ، سائنس، مذہب، چیریٹی یا کھیل کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی تنظیموں پر لاگو ہوتا ہے اور اس کا اطلاق تجارت ، صنعت یا خدمات میں مصروف کسی گروپ پر نہیں ہوتا ہے۔

نوٹس میں اس طرح کے تمام غیر مجاز اداروں کو فوری طور پر بند ہونے اور باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی ٹی او نے کاروباری برادری کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بغیر لائسنس کے اداروں کے ممبر نہ بنیں، ایسے اداروں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ کاروباری اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ کسی بھی سرکاری بات چیت میں شامل ہونے، ڈیل کرنے یا اس میں شامل ہونے سے پہلے ڈی جی ٹی او کے ساتھ کسی بھی تجارتی ادارے کے لائسنس کی حیثیت کی تصدیق کریں۔


Comments

200 حروف