BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

232 سال پرانا ریکارڈ پاش پاش: پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب

  • پی ٹی وی کی ایس این جی پی ایل کے خلاف 2 رنز سے معجزاتی فتح
شائع اپ ڈیٹ

ایک پاکستانی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جب انہوں نے دو اننگز پر مشتمل میچ میں اپنے حریف کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا معمولی ہدف دے کر کامیابی حاصل کر لی۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کی دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے بعد صرف 39 رنز کی برتری حاصل کر سکی تھی، لیکن اس نے ’سوئی ناردرن گیس‘ (ایس این جی پی ایل) کی پوری ٹیم کو محض 37 رنز پر ڈھیر کر کے چار روزہ میچ کے تیسرے ہی دن 2 رنز سے فتح سمیٹ لی۔

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ 1794 میں لندن کے لارڈز اولڈ گراؤنڈ میں قائم ہوا تھا جب اولڈ فیلڈ نے ایم سی سی (ایم سی سی) کے خلاف 41 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پی ٹی وی کے ہیڈ کوچ اور سابق پاکستانی کھلاڑی محمد وسیم نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اپنی ٹیم کی اس عالمی ریکارڈ ساز کوشش پر بے حد خوش ہوں۔ میری ٹیم کا نصب العین کبھی ہار نہ ماننا اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔ ہم نے اپنے تمام تینوں میچز شروع میں پیچھے رہنے کے باوجود مثبت سوچ کی بدولت جیتے ہیں۔

میچ کی تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 166 رنز بنائے جس کے جواب میں ایس این جی پی ایل نے 238 رنز اسکور کیے۔ پی ٹی وی دوسری اننگز میں محض 111 رنز بنا سکی، لیکن پھر اس نے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قیادت میں ستاروں سے سجی ایس این جی پی ایل کی بیٹنگ لائن کو صرف 19.4 اوورز میں ملیا میٹ کر دیا۔

ایس این جی پی ایل کا صرف ایک بلے باز سیف اللہ بنگش (14 رنز) ہی دہائی کے ہندسے تک پہنچ سکا۔ کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ کھلاڑیوں محمد علی نے 6 اور اسپنر ساجد خان نے صرف 3 رنز بنائے۔

فاتح ٹیم نے دوسری اننگز میں صرف دو بولرز کا استعمال کیا۔ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان نے صرف 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر عماد بٹ نے 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ کوچ سابق کپتان مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ سابق کپتان اظہر علی ہیں۔

Comments

Comments are closed.