BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ’تاریخ کا انتقام‘ کے بیان پر پاکستان کی شدید تنقید

  • نوجوانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کی ماضی کی جدوجہد سے طاقت حاصل کریں اور سلامتی و اقتصادی شعبوں میں ملک کی قوت بڑھانے کے لیے ’انتقام‘ کے جذبے کو بروئے کار لائیں
شائع January 14, 2026 اپ ڈیٹ January 14, 2026 06:19pm

پاکستان نے بدھ کے روز بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے، جن میں انہوں نے بھارتی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ”اپنی تاریخ کا انتقام لیں“ اور ملک کو مضبوط بنائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوال نے یہ بیان نئی دہلی میں نوجوانوں سے خطاب کے دوران دیا، اور انہیں بھارت کی ماضی کی جدوجہد سے قوت حاصل کرنے اور سلامتی و اقتصادی شعبوں میں ملک کی طاقت بڑھانے کے لیے ”انتقام“ کے جذبے کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ان بیانات کو “ نفرت پھیلانے چھپے عناصر کی طرف سے آنا زیادہ حیران کن نہیں“ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی بیان بازی خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتی ہے۔

مئی کے تنازع کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب دوال کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جون میں، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب کا موثر جواب دیا تھا۔

اس اجلاس کے دوران، دوال نے ”آپریشن سندور“ کا حوالہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے طور پر دیا اور ایسے الزامات عائد کیے جنہیں پاکستان نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

تاہم لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے مضبوط اور منطقی جواب میں دوال کے دعووں کو ”جھوٹ کا مجموعہ“ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے کہا تھا کہ بھارت داخلی مسائل اور پالیسی کی ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بجائے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کا عادی ہو گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت، دونوں ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ہمسایہ ممالک، طویل عرصے سے کشیدگی کا شکار ہیں، خاص طور پر کشمیر کے تنازع کے حوالے سے۔

حالیہ کشیدگی مئی 2025 میں سامنے آئی، جب چار روزہ فوجی تصادم کے بعد جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا۔

Comments

200 حروف