کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4595 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4595 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 13 ہزار118 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 ہزار روپے کی سطح عبور کرتے ہوئے 9 ہزار 75 روپے ہوگئی۔

























Comments
Comments are closed.