BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

یمنی علیحدگی پسند رہنما متحدہ عرب امارات کی مدد سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد

  • عیدروس الزبیدی صومالیہ جانے والے طیارے پر سوار ہوئے جو بالآخر ابوظہبی کے فوجی ہوائی اڈے پر لینڈ کرگیا
شائع اپ ڈیٹ

یمن میں سعودی عرب کی زیرِ قیادت اتحاد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسندوں کے گروپ کے سربراہ، عیدروس الزبیدی، کشتی کے ذریعے یمن سے فرار ہو گئے جس کے بعد وہ مقدیشو (صومالیہ) جانے والے ایک طیارے پر سوار ہوئے جو بالآخر ابوظہبی کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر لینڈ کرگیا۔

اس ڈرامائی صورتحال نے تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی خطے کے طاقتور ترین ممالک، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جھگڑے کو مزید ہوا دے دی ہے۔ عیدروس الزبیدی بدھ کو جنوبی یمن کی ابتر صورتحال پر ہونے والے ہنگامی مذاکرات کے لیے ریاض پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔

علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی دے کر سعودی عرب جانے کے لیے کہا گیا تھا۔

سعودی عرب کا یہ دعویٰ کہ متحدہ عرب امارات نے ان کے فرار میں مدد کی، اس بحران کی شدت کو مزید بڑھا دیتا ہے جو گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا تھا جب علیحدگی پسندوں نے جنوبی یمن پر قبضہ کیا اور سعودی عرب کی سرحد تک پہنچ گئے۔

ان تیزی سے بدلتے ہوئے حالات نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دراڑ پیدا کردی ہے جس سے یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی سربراہی میں قائم وہ اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

امریکہ کے ان قریبی اتحادیوں (سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات) کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کے کئی حساس معاملات پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جن میں جیو پولیٹکس سے لے کر تیل کی پیداوار تک کے مسائل شامل ہیں جو یمن کے حالیہ بحران کے ساتھ کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.