BR100 Decreased By (-0.31%)
BR30 Decreased By (-0.47%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 17.84 Increased By ▲ 0.35 (2%)
DGKC 188.60 Increased By ▲ 1.38 (0.74%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.1%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 303.44 Decreased By ▼ -0.34 (-0.11%)
HUBC 199.19 Increased By ▲ 0.23 (0.12%)
HUMNL 9.72 Decreased By ▼ -0.13 (-1.32%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 91.25 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
OGDC 314.90 Increased By ▲ 1.51 (0.48%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.27 Decreased By ▼ -0.44 (-2.99%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 219.71 Decreased By ▼ -1.65 (-0.75%)
PRL 89.80 Decreased By ▼ -1.42 (-1.56%)
SNGP 90.61 Decreased By ▼ -0.26 (-0.29%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.45 Decreased By ▼ -0.16 (-2.1%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 55.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.42%)
UNITY 7.96 Decreased By ▼ -0.06 (-0.75%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

اسلام آباد میں چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

  • محسن نقوی چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چینی وزیر وانگ شیاوہونگ اور ان کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سکیورٹی یونٹ (ایس پی یو) قائم کیا جا رہا ہے۔ وہ چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی کو پاکستانی اقدامات سے آگاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے شہریوں اور مشترکہ مفادات کے منصوبوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چینی وزیر وانگ شیاوہونگ اور ان کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان تین گھنٹے سے زائد تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پاک چین تعلقات، تعاون اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں پولیس تربیت، مشترکہ آپریشنز، دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی، اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ملک ہر تین ماہ بعد مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس اور سال میں ایک بار وزارتی سطح پر میٹنگ کرنے پر متفق ہوئے۔

چینی وزیر نے پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور محسن نقوی کی کوششوں کو سراہا۔ وانگ شیاوہونگ نے کہا کہ چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور جرائم کے مقابلے کیلئے مشترکہ ریپڈ رسپانس نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چین کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی پاکستان میں سکیورٹی نظام مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، خصوصاً سائبر کرائم کے خلاف اقدامات میں۔ انہوں نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی استعداد بڑھانے کیلئے چین سے بھرپور تعاون کا خیرمقدم کیا۔

چینی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ محسن نقوی نے اپنے چینی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

پاکستانی وفد میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، بیجنگ میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، نیشنل پولیس اکیڈمی کے انسپکٹر جنرل اور اسلام آباد پولیس کے سربراہ شامل تھے۔ چینی وزیر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب چند روز قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتویں اسٹریٹجک مکالمے کی مشترکہ صدارت کی۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے سیاسی، سکیورٹی، دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور علاقائی امن، ترقی اور سی پیک منصوبوں کے محفوظ تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.