کاروبار اور معیشت
روحیل محمد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے چیئرمین منتخب
- روحیل محمد متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق بورڈ کی بقیہ مدت کے لیے اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) نے پیر کر اعلان کیا ہے کہ سابقہ چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال کے بعد روحیل محمد کو پی ایس ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پیر کو ایک نوٹس کے ذریعے اس معلومات سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ روحیل محمد متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق بورڈ کی بقیہ مدت کے لیے اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔
سابق نگران وزیرِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر گزشتہ ماہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
اسی دوران بورڈ نے ڈاکٹر فاخرہ رضوان کے استعفیٰ پر بھی غور کیا جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کارپوریٹ سیکرٹری اور چیف گورننس، لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز آفیسر کے عہدے پر فائز تھیں۔




















Comments