BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاک چین مذاکرات : وزرائے خارجہ کا دفاعی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ

  • دونوں فریقین نے غزہ میں غیر مشروط ، جامع اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔

پیر کو دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک اور سیاسی تعلقات، دفاع، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں سمیت وسیع تر تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے اسٹریٹجک رابطوں کو بڑھانے اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور اپنے ممالک میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ امن اور علاقائی خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔

دونوں اطراف نے 2026 میں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے یادگاری سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا ،تاکہ اس دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ، جن کی دوستی آہنی اور غیر متزلزل ہے۔ پاکستان نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تکمیل کو سراہا، جبکہ چین نے پاکستان کے معاشی استحکام کے منصوبے ”اڑان پاکستان“ (2024-2029) کی حمایت کا اظہار کیا۔

پاکستان نے ون چائنا پالیسی اور تائیوان، سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ کے مسائل پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے یعنی ورژن 2.0 کی تعمیر، گوادر بندرگاہ کی ترقی اور صنعت، زراعت و کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے چینی اہلکاروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا۔ اس کے علاوہ خلائی میدان میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پاکستانی خلا بازوں کی چینی خلائی اسٹیشن پر جلد روانگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

عالمی سطح پر دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

کشمیر کے مسئلے پر چین نے اپنا موقف دہرایا کہ یہ تاریخ کا حل طلب مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ افغانستان کے حوالے سے دونوں ممالک نے وہاں ایک شمولیتی حکومت کی تشکیل اور دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا۔

غزہ کی صورتحال پر دونوں ممالک نے فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔

آخر میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور مذاکرات کا اگلا دور اگلے سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.