BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

تاریخی تیزی کا سلسلہ برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند

  • بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس جمعہ کو تقریباً 2,700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعے کو بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کے دوران 179,467.83 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 179,034.93 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 2,679.44 پوائنٹس یا 1.52 فیصد کا اضافہ ہے۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ سعد حنیف نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ’’پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کی بڑی وجوہات نئے سال کی پوزیشننگ، مضبوط لیکویڈیٹی اور مانیٹری پالیسی میں مزید نرمی کی توقعات ہیں۔‘‘

تجزیہ کار نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور حقیقی شرحِ سود کے عروج پر پہنچنے کے ساتھ مارکیٹ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی کو قیمتوں میں شامل کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس سے فکسڈ انکم کے مقابلے میں ایکویٹیز کی کشش میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘

مزید برآں، بہتر ہوتی ہوئی میکرو اکنامک صورتحال، مستحکم پاکستانی روپیہ اور آمدنی کے بہتر امکانات، بالخصوص بینکنگ اور سائیکلیکل شعبوں میں، ایکویٹیز کی فارورڈ لکنگ ری ریٹنگ کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح دسمبر 2025 میں 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو وزارتِ خزانہ کے اندازے 5.5 سے 6.5 فیصد کے دائرے میں رہی۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 26 دسمبر 2025 تک 21.012 ارب ڈالرتک جاپہنچے جو ایک ہفتہ قبل 19 دسمبر کو ریکارڈ شدہ 21.023 ارب ڈالر کے مقابلے میں معمولی کمی ظاہر کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سال 2026 کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ کیا جہاں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,301.17 پوائنٹس یا 1.32 فیصد کے شاندار اضافے سے 176,355.49 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر سال 2026 کا آغاز اسٹاک مارکیٹس کیلئے مثبت رہا، اگرچہ تعطیلات کے باعث کاروبار کا حجم کم تھا۔ سرمایہ کار خود کو ایک ایسے سال کے لیے تیار کررہے ہیں جو مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر آنے والی تیزی کا امتحان لے گا، فیڈرل ریزرو کی قیادت میں تبدیلی لائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں مارکیٹ میں ممکنہ طور پر مزید اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

مختلف اثاثوں (ایسٹ کلاسز) میں ہونے والی نقل و حرکت مدہم رہی، کیونکہ ابتدائی تجارت میں سال کے آخر میں آنے والی تیزی کا تسلسل برقرار رہا، جبکہ تعطیلات کے باعث مارکیٹ میں سرمائے کا بہاؤ (لیکویڈیٹی) کم رہا۔ ایشیا میں جاپان اور چین کی مارکیٹیں بند تھیں جبکہ دیگر مارکیٹیں نئے سال کی تقریبات کے بعد دوبارہ کھل گئیں۔

ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.24 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.29 فیصد بڑھا جبکہ نسڈاک فیوچرز 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ ہوئے۔

یورپی فیوچرز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں یورو اسٹاکس 50 فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ جبکہ ایف ٹی ایس ای فیوچرز 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.11 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم گزشتہ بندش کے 1,402.64 ملین سے کم ہو کر 1,113.10 ملین رہ گیا۔ جبکہ حصص کی کل مالیت گزشتہ سیشن کے 48.42 ارب روپے سے بڑھ کر 64.34 ارب روپے ہو گئی۔

بینک آف پنجاب سب سے زیادہ حجم رکھنے والا شیئر رہا جس کا حجم 102.54 ملین حصص رہا، اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ 100.90 ملین شیئرز کے دوسرے اور میڈیا ٹائمز لمیٹڈ 43.63 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جمعہ کو مجموعی طور پر 484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 253 کے شیئرز میں اضافہ، 201 میں کمی اور 30 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

Comments are closed.