BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کا 100 فیصد حصول مکمل کرلیا

  • تمام حصص باقاعدہ طور پر پی ٹی سی ایل کے نام منتقل کر دیے گئے
شائع December 31, 2025 اپ ڈیٹ December 31, 2025 08:42pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اورین ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئرز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

کمپنی نے اس پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق پی ٹی سی ایل نے 31 دسمبر 2025 کو ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اورین ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص خرید لیے ہیں ور تمام حصص باقاعدہ طور پر پی ٹی سی ایل کے نام منتقل کر دیے گئے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی نار پاکستان کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی تھی۔

پی ٹی اے نے طویل عرصے سے زیرِ التوا این او سی جاری کردیا ہے جس کے ذریعے ملکیت کی تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کارپوریٹ سودوں میں سے ایک کے لیے راستہ صاف کر دیا ہے۔

حتمی منظوری 6 دسمبر کو دی گئی، جو کئی ماہ سے جاری جامع ریگولیٹری عمل کے بعد ممکن ہوئی۔ یہ حصول 14 دسمبر 2023 کو طے پانے والے شیئر پرچیز معاہدے کے تحت کیا گیا جس کی مالیت تقریباً 108 ارب روپے (380 تا 400 ملین امریکی ڈالر) بتائی گئی ہے۔

اس لین دین (سودے) کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور کمپیشن کمیشن آف پاکستان دونوں کی جانب سے انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سودے کی جانچ پڑتال کی کہ مارکیٹ میں مقابلے کی فضا اور صارفین کی بہبود اس سے منفی طور پر متاثر نہ ہو۔

پی ٹی اے نے ابتدائی طور پر 30 نومبر 2025 کو ملکیت کی تبدیلی کی مشروط منظوری دی تھی جس میں ایسی حفاظتی تدابیر وضع کی گئی تھیں جن کا مقصد مارکیٹ میں کسی ایک کمپنی کے حد سے زیادہ غلبے کو روکنا اور منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانا تھا۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ان شرائط کو بلا مشروط تسلیم کرنے کے بعد، پی ٹی اے نے اپنا حتمی این او سی جاری کردیا جس سے ملکیت کے بڑے حصے کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت مل گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حصول پی ٹی سی ایل کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک موقع ہے، جو موبائل مارکیٹ میں اس کا حصہ بڑھانے اور مشترکہ نیٹ ورک، انفرaاسٹرکچر اور سبسکرائبر بیس سے فائدہ اٹھانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

Comments

200 حروف