کاروبار اور معیشت
ٹیکس وصولی کے لیے 31 دسمبر کو بینکوں کے اوقاتِ کار میں اضافہ ، اسٹیٹ بینک
- بینکس انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سمیت تمام ڈیجیٹل چینلز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں ، ایس بی پی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ملک کے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بدھ 31 دسمبر 2025 کو حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے اپنے دفاتر رات دس بجے تک کھلے رکھیں۔
منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ بینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز(این آئی ایف ٹی) کے ذریعے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنس کے لیے ضرورت پڑنے پر متعلقہ برانچوں کو معمول کے اوقات سے زیادہ دیر تک کھلا رکھیں۔
مزید برآں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سمیت تمام آن لائن ادائیگی کے ذرائع تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنائیں، تاکہ ٹیکس دہندگان ڈیجیٹل طور پر اپنی ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔






















Comments