BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ نے 3 میگاواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیا

  • تنصیب سے سالانہ توانائی اخراجات میں خاطر خواہ کمی متوقع
شائع اپ ڈیٹ

بگ برڈ فوڈز لمیٹڈ (بی بی ایف ایل) نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے اپنی پروڈکشن فیسیلٹی (پیداواری یونٹ) میں 3 میگا واٹ کے سولر پاور سسٹم کی تنصیب کامیابی سے مکمل کر لی ہے جو اب مکمل طور پر فعال ہے اور بجلی پیدا کر رہا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے یہ اطلاع آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دائر ایک فائلنگ کے ذریعے دی۔

بی بی ایف ایل نے کہا کہ یہ سسٹم اب مکمل طور پر فعال ہے اور اس نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے جو کمپنی کی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) اقدامات کے لیے مضبوط عزم اور ماحول دوست متبادل توانائی کے ذرائع اپنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس تنصیب سے سالانہ توانائی اخراجات میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، ساتھ ہی آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور طویل المدتی پائیداری کے اہداف کی حمایت بھی ہوگی۔

بی بی ایف ایل کو 21 ستمبر 2011 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا (جو بعد میں کمپنیز ایکٹ، 2017 کے نفاذ کے ساتھ منسوخ ہو گیا)۔ بعد ازاں، یہ 1 جون 2023 کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہوگئی۔

کمپنی اعلیٰ معیار کے پروسیس شدہ ریڈی ٹو کک اور ریڈی ٹو ایٹ چکن مصنوعات میں مہارت رکھتی ہے۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع، خاص طور پر سولر توانائی کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے، جو رہائشی اور تجارتی شعبوں میں دن بہ دن مقبول ہو رہا ہے۔

پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار ایکویٹیبل ڈیولپمنٹ کے مطابق پاکستان اپنے توانائی شعبے میں غیر معمولی سولرائزیشن کا تجربہ کر رہا ہے اور ملک بھر میں اب تک 33 گیگاواٹ کی صلاحیت کے سولر فوٹو وولٹک پینلز نصب کیے جا چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.