BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 280.15 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 280.15 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 280.16 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر منگل کو مستحکم رہا جبکہ فیڈرل ریزرو کی دسمبر منٹس رپورٹ کے اجراء سے پہلے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا جس سے توقع ہے کہ رپورٹ میں آئندہ سال کی پالیسی کے حوالے سے مرکزی بینک کے اندر اختلافات ظاہر ہوں گے۔

کرنسی مارکیٹیں عموماً پرسکون رہیں کیونکہ چھٹیوں کی وجہ سے لیکویڈٹی کم تھی اور تاجروں نے امریکی ڈالر کے لیے خراب سال کے بعد آگے کے رجحانات پر نظر رکھی۔ اس صورتحال نے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کو 2017 کے بعد اپنی مضبوط ترین سطح تک پہنچا دیا۔

یورو آخری بار 1.177225 ڈالر پر تھا جو سالانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافے کے راستے پر ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3509 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 2025 میں 8 فیصد کے اضافے کے لیے تیار ہے۔

ڈالر انڈیکس سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد کی کمی کے لیے تیار تھا جو گزشتہ 8 سال کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اس کی وجہ فیڈ کے ممکنہ شرح سود میں کمی کے امکانات، دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں شرح سود کے فرق میں کمی اور مالی خسارے اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خدشات ہیں۔ ابتدائی تجارت میں انڈیکس 98.033 پر تھا جو تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

اس ہفتے سرمایہ کاروں کی توجہ فیڈرل ریزرو کے منٹس پر ہونگے جس کے بعد مرکزی بینک نے اس ماہ کے آغاز میں شرح سود میں کمی کی تھی لیکن خبردار کیا تھا کہ قریبی مدت میں وہ غیر فعال رہ سکتے ہیں۔ آئندہ سال کے لیے پالیسی ساز اس بات پر تقسیم ہیں کہ شرح سود کس سمت میں جانی چاہیے۔

Comments

Comments are closed.