BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

دیوان فاروق موٹرز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین کا تقرر کردیا

  • غضنفر بابر صدیقی بورڈ آف ڈائریکٹرز کےچیئرمین، وسیم الحق انصاری سی ای او مقرر
شائع اپ ڈیٹ

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) نے غضنفر بابر صدیقی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین اور وسیم الحق انصاری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق آج یعنی جمعہ، 26 دسمبر 2025 سے ہوگیا ہے۔

لسٹڈ آٹو اسمبلر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

ڈی ایف ایم ایل کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق وسیم الحق این ای ڈی یونیورسٹی سے گریجویٹ مکینیکل انجینئر ہیں۔ وہ آٹوموبائل انڈسٹری میں 28 سال سے زائد کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں اور فی الوقت دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنی موجودہ ذمہ داریوں میں وسیم الحق ٹیکنیکل لائسنس معاہدوں کے تحت کیا اور ہنڈائی برانڈز کی گاڑیوں کی اسمبلی کے مجموعی آپریشنز کے ذمہ دار تھے۔

دریں اثنا، بورڈ کے نو منتخب چیئرمین غضنفر بابر صدیقی دو ماسٹرز ڈگریوں کے حامل ہیں؛ جن میں جامعہ کراچی سے ایم ایس سی کیمسٹری اور دی انٹرنیشنل یونیورسٹی، انڈیپینڈنس، میسوری، امریکہ سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے شامل ہیں۔

یوسف دیوان کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، صدیقی کے دوہرے تعلیمی پس منظر نے انہیں مصنوعات کے ایک متنوع پورٹ فولیو کے ساتھ کام کرنے کے قابل بنایا، جس میں پینٹس، کیمیکلز، فائبر، غذائی اجناس، پیٹرو کیمیکلز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

انہیں مختلف کرداروں میں کام کرنے کا 25 سالہ تجربہ حاصل ہے، جس میں حکمت عملی تیار کرنے سے لے کر کمپنیوں کے انتظام تک شامل ہیں۔ وہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے مختلف پروڈکٹ لائنز کے انتظام میں 14 سال کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر 1998 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ کمپنی پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ، پروگریسو مینوفیکچرنگ اور فروخت کے شعبے میں سرگرم عمل ہے۔

Comments

Comments are closed.