BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

60 ملین ڈالر کے سائبر فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہ بے نقاب، این سی سی آئی اے کے ہاتھوں 15 غیر ملکی گرفتار

  • غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج سیٹ اپ کے ساتھ 10 ہزار غیر ملکی سمیں بھی برآمد کی گئیں، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار
شائع December 26, 2025 اپ ڈیٹ December 26, 2025 12:15pm

قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) نے ایک منظم بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا جو تقریباً 60 ملین ڈالر کے سائبر فراڈ میں ملوث تھا۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 15 غیر ملکی شہری گرفتار کیے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سربراہ این سی سی آئی اے سندھ طارق نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کارروائی میں ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 6 سے 15 غیر ملکی اور 19 مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار غیر ملکیوں میں 12 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو جعلی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنوا کر سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا گیا ، جعلی (بوٹس) کے ذریعے ٹیلیگرام گروپس میں ہونے والی گفتگو اور سرگرمیوں کی وجہ سے متاثرین ان پلیٹ فارمز کو قابل اعتماد سمجھتے تھے حالانکہ یہ پلیٹ فارمز انہی فراڈیوں کے زیر کنٹرول اور انتظام میں تھے جہاں متاثرین کو ایک جعلی لاگ ان اکاؤنٹ دکھا کر یہ یقین دلایا جاتا تھا کہ یہ ان کا سرمایہ کاری پورٹل ہے اور وقتاً فوقتاً اسی جعلی آن لائن پورٹل پر انہیں بھاری منافع بھی ظاہر کیا جاتا تھا۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج سیٹ اپ کے ساتھ 10 ہزار غیر ملکی سمیں بھی برآمد کی گئیں جو زیادہ تر سوشل میڈیا اور ٹیلیگرام پر جعلی اکاؤنٹس بنانے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی تاکہ بالخصوص ٹیلیگرام گروپس میں جعلی ناظرین اور شرکا ظاہر کیے جاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر ملکی سمیں ٹیلیگرام شناخت بنانے کے دوران پن کوڈ اور او ٹی پی کوڈ وصول کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں اور ضرورت پڑنے پر واٹس ایپ کے ذریعے رابطے کے لیے بھی استعمال کی جاتی تھیں، تکنیکی اور مالی تحقیقات کے نتیجے میں مزید پیش رفت کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سمز کے ذریعے ٹیلیگرام اکاؤنٹس، گروپس اور سوشل میڈیا کاؤنٹس بنانا اور ان کا انتظام کرنا، ٹیلیگرام گروپس میں سرمایہ کاری کے لیے متاثرین کو قائل کرانا اور انہیں لالچ دینا، ہدف ملک کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرنا اور انہیں منتقل کرنا، رقوم کی کرپٹو کرنسی میں تبدیلی کرنا اور سرحدوں کے پار مرکزی فائدہ اٹھانے والوں تک منتقلی کرانا تھا۔

صوبائی وزیرداخلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ملنے والے سامان میں 37 کمپیوٹرز ، 40 موبائل فونز ، بین الاقوامی سم کارڈز 10 ہزار سے زائد اور 6 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں این سی سی آئی اے طارق نواز کی سربراہی میں کام کررہی ہے اور یہ کارروائی 18 دسمبر کو ایک کال سینٹر پر چھاپے کے دوران عمل میں آئی تھی۔

ضیاالحسن لنجار نے بتایا کہ پکڑے جانے والے غیرملکی باشندوں کا تعلق مختلف دوست ممالک سے ہے، ان دوست ممالک کا نام نہیں بتا سکتے کیونکہ جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے کسی ملک کی بدنامی نہیں کرنا چاہتے، غیر ملکی باشندے اندرون ملک اور بیرون ملک لوگوں کے ساتھ فراڈ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان 60 ملین ڈالر کے برابر ٹرانزیکشن کررہے تھے، ملزمان کے خلاف کال سینٹرز پر فراڈ کی کافی شکایات موصول ہوئیں تھیں، کال سینٹرز میں منشیات کا استعمال بھی ہو رہا ہے جبکہ دیگر غیر قانونی کال سینٹرز کی بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔


Comments

200 حروف