برازیل کے شہرہ آفاق فٹ بالر نیمار نے اپنے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری کرائی ہے جس کی تصدیق برازیل کی سیری اے کلب سانتوس نے کی ہے۔
33 سالہ نیمار نے جنوری میں اپنے کلب سانتوس میں واپسی کی اور برازیل کی ٹاپ فلائٹ لیگ میں کلب کے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا، حالانکہ وہ درد کے باوجود کھیلتے رہے اور اپنے آخری چار میچوں میں پانچ گول کیے۔
برازیلین قومی ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے بیلو ہوریزونٹے کے جنوبی شہر کے میٹر ڈی نیویا لیمہ اسپتال میں یہ آرتھوروسکوپی کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیمار کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی ہے اوران کی حالت ٹھیک ہے۔
برازیلین فٹبالر نیمار کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ فوری طور پر اپنی فزیو تھراپی شروع کروائیں گے جس کی نگرانی فزیوتھراپسٹ رافیل مارٹینی کریں گے۔
اس سے قبل نیمار نے رواں ماہ کے شروع میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 2025 کی برازیلی سیزن کے دوسرے نصف حصے میں اس چوٹ کے ساتھ کھیل رہے تھے، لیکن انہوں نے سانتوس کو ریلیگیشن سے بچانے کے لیے درد کے باوجود کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سانٹوس نے ان کی واپسی کی کوئی تفصیل نہیں دی، تاہم برازیلین ذرائع گلوبو ایسپورٹے کے مطابق بحالی میں تقریباً ایک ماہ لگ سکتا ہے۔
























Comments