دنیا
بھارت سری لنکا کو سائیکلون سے متاثرہ علاقوں کے لیے 450 ملین ڈالر کا امدادی پیکج دے گا ، جے شنکر
- یہ امداد سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریلوے کی بحالی سمیت دیگر اقدامات پر خرچ کی جائے گی ، بھارتی وزیرِ خارجہ
بھارتی وزیرِ خارجہ سبراہم نيام جئے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت سری لنکا کو سائیکلون سے بچاؤ اور تعمیر و مرمت کے لیے 450 ملین ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرے گا۔
یہ بات جئے شنکر نے سری لنکا کے دو روزہ دورے کے موقع پرسری لنکن وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کے دوران ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریلوے، سڑک اور پلوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو پر بھی خرچ کی جائے گی۔
سری لنکا 2022 کے اقتصادی بحران سے نکل رہا تھا کہ اس قدرتی آفت نے نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
























Comments
Comments are closed.