بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، شبھمن گل آؤٹ
- 26 سالہ شبھمن گل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے آخری 15 میچوں میں 24.25 کی اوسط سے صرف 291 رنز بنائے
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی قیادت کریں گے، اکشر پٹیل نئے وائس کپتان ہونگے جبکہ شبھمن گل کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
26 سالہ شبھمن گل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے آخری 15 میچوں میں 24.25 کی اوسط سے صرف 291 رنز بنائے ہیں۔
تاہم خراب فارم کے باوجود بیٹسمین سوریہ کمار یادو کو کپتان کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔
ٹی20 اسپیشلسٹ سوریہ کمار نے اپنی آخری 22 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں صرف 244 رنز بنائے ہیں جس میں ایک بھی نصف سنچری شامل نہیں ہے۔
ٹیم 21 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پانچ ٹی20 میچ بھی کھیلے گی جو ورلڈ کپ سے قبل بین الاقوامی میچوں کا آخری سلسلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ممالک شرکت کریں گے ۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
سوریہ کمار یادو (کپتان)، اکسر پٹیل (نائب کپتان)، ابھیشک شرما، سنجو سمیسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، جسپریت بمرا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن شامل ہیں۔

























Comments
Comments are closed.