BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پی آئی اے کی نجکاری: لکی سیمنٹ کو بولی لگانے کے لیے بورڈ کی منظوری مل گئی

  • یہ فیصلہ کنسورشیم کی جانب سے کی گئی تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کی تسلی بخش تکمیل کے بعد کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں شامل لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی جاری نجکاری کے عمل میں کنسورشیم کے حصے کے طور پر شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

لکی سیمنٹ نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ یہ فیصلہ کنسورشیم کی جانب سے کی گئی تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کی تسلی بخش تکمیل کے بعد کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق بورڈ نے کمپنی کو کنسورشیم کے حصے کے طور پر، اس شرط کے ساتھ بااختیار بنا دیا ہے کہ اگر ٹرانزیکشن کی دستاویزات کو حتمی شکل دے کر وہ (بورڈ) مطمئن ہو، تو مالیاتی بولی جمع کروانے کے عمل کو آگے بڑھائے۔ اس میں لازمی زرِ ضمانت کی ادائیگی اور کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ٹرانزیکشن دستاویزات اور بولی کی شرائط میں درج تمام دیگر رسمی کارروائیوں کی تعمیل شامل ہے۔

کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

پی آئی اے سی ایل کی نجکاری مسابقتی بولی کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس کی بولی 23 دسمبر 2025 کو شیڈول ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ نجکاری کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور بولی قومی ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

لکی سیمنٹ کے مطابق یہ لین دین اس شرط پر مشروط ہے کہ کنسورشیم کامیاب بولی دہندہ کے طور پر ابھرے، ٹرانزیکشن دستاویزات میں بیان کردہ تمام شرائط پوری ہوں اور متعلقہ ریگولیٹری حکام سے منظوری حاصل ہوجائے۔

پچھلے ماہ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے حصص کی فروخت کے لیے چار دلچسپی رکھنے والے فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دی تھی، جن میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اور ایئر بلیو لمیٹڈ شامل ہیں۔

پاکستان قومی ایئرلائن کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں اور ان سرکاری اداروں میں اصلاحات لائی جا سکیں جو قومی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف کا حصہ ہے۔

گزشتہ سال حکومت پہلی کوشش میں پی آئی اے کی نجکاری میں کامیاب نہیں ہوسکی کیونکہ ایک ہی پیشکش موصول ہوئی جو 300 ملین ڈالر سے زائد کے مطالبہ شدہ قیمت سے بہت کم تھی۔

Comments

Comments are closed.