کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 4325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 4325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 52 روپے کی کمی سے 6848 روپے ہوگئی۔
























Comments
Comments are closed.