BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.12%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 58.45 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 25.42 Increased By ▲ 0.22 (0.87%)
BOP 34.25 Increased By ▲ 0.26 (0.76%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.47 Increased By ▲ 4.50 (2.33%)
FABL 89.51 Decreased By ▼ -0.28 (-0.31%)
FCCL 53.89 Increased By ▲ 1.06 (2.01%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.83 (4.38%)
HBL 286.06 Increased By ▲ 0.56 (0.2%)
HUBC 215.40 Increased By ▲ 1.02 (0.48%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.11 Increased By ▲ 0.09 (1.12%)
LOTCHEM 27.44 Decreased By ▼ -0.45 (-1.61%)
MLCF 88.05 Increased By ▲ 1.54 (1.78%)
OGDC 324.56 Increased By ▲ 4.60 (1.44%)
PAEL 39.94 Increased By ▲ 0.52 (1.32%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 275.46 Increased By ▲ 9.40 (3.53%)
PPL 232.78 Increased By ▲ 4.60 (2.02%)
PRL 34.95 Increased By ▲ 0.27 (0.78%)
SNGP 99.61 Increased By ▲ 0.43 (0.43%)
SSGC 27.17 Increased By ▲ 0.57 (2.14%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.76 Increased By ▲ 0.54 (6.57%)
TRG 71.75 Increased By ▲ 2.04 (2.93%)
UNITY 11.67 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)
پاکستان

صدر زرداری نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی

  • ڈی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے جاری کیا گیا، اعلامیہ
شائع December 19, 2025 اپ ڈیٹ December 19, 2025 10:22am

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ڈی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے جاری کیا گیا جس میں ان کی بطور جج تقرری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق محمود جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

طارق محمودجہانگیری کی بطور جج تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں تھی، وہ جج کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا ۔

عدالتی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر کو ہدایت دی کہ اس حکم کی ایک کاپی وزارت قانون و انصاف کو بھیجی جائے تاکہ جسٹس جہانگیری کو اس عدالت کے جج کے طور پر غیر فعال کیا جاسکے اور دیگر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

بینچ نے تمام زیر التوا متفرق درخواستیں بھی نمٹادی ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ طارق محمود جہانگیری کو متعدد مواقع دیے گئے کہ وہ اپنا جواب اور متنازع تعلیمی اسناد پیش کریں لیکن وہ اپنا جواب اور تعلیمی اسناد پیش کرنے میں ناکام رہے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی معقول وجہ سامنے آسکی۔

Comments

200 حروف