بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
- فضائی حدود کو 25 دسمبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی. اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) کے مطابق پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔
بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود 25 دسمبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ مسافر، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے اور اس کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
اب تک اس پابندی کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔






















Comments