BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان روس کے ساتھ تیل کے شعبے میں معاہدے کا خواہاں، بات چیت جاری

  • پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی خریداری شروع کی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منگل کو آر آئی اے نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اور روس تیل کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

دو ممالک کے درمیان تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ میں وسیع تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ تمام شعبے روس کی طاقت ہیں اور ہمیں خوشی ہوگی اگر روس اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ کسی معاہدے پر متفق ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ معاملہ دونوں جانب کی توانائی کی وزارتوں کے درمیان زیرِ بحث ہے۔

روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیو نے نومبر میں کہا تھا کہ روس نے پاکستان میں ایک ریفائنری کو اپ گریڈ کرنے کے معاملے پر متعلقہ روسی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔

پاکستان نے حالیہ برسوں میں روس کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ماسکو نے یوکرین پر مغربی پابندیوں کے بعد توانائی کی نئی منڈیوں کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ اسلام آباد درآمدی لاگت کو کم کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی خریداری شروع کی۔

آر آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ روس اور پاکستان پاکستان میں ایک اور اسٹیل پلانٹ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.