BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ڈی کوک کی شاندار اننگزکی بدولت پروٹیز کی بھارت کو 51 رنز سے شکست

  • 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 162 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی
شائع December 12, 2025 اپ ڈیٹ December 12, 2025 01:57pm

جنوبی افریقا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 213 رنز اسکور کیے۔

کوئنٹن ڈی کاک دھواں دار 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے تک ورما 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جتیش شرما 27، ہاردک پانڈیا 20، اکشر پٹیل 21، ابھیشیک شرما 17، کپتان سوریا کمار یادو 5، ارشدیپ سنگھ 4، شیوم ڈوبے 1 جبکہ شبمن گِل اور ورون چکرورتی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنل بارٹمن 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ مارکو جینسن، لُنگی اینگیٹی اور لوتھو سِیپامالا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مین آف دی میچ قرار دیے جانے کے بعد ڈی کوک نے کہا کہ جب میں کھیلنا شروع کرتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ ہر رن کا مطلب نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر وکٹ سست تھی۔ کسی بھی نئے بلے باز کے لیے کھیلنا مشکل ہوتا۔

سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر (اتوار) کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔

Comments

200 حروف