پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کیلئے این او سی جاری
- پہ اجازت نامہ متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت جامع جائزے کے بعد دیا گیا ہے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔ یہ اجازت نامہ متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت جامع جائزے کے بعد دیا گیا ہے۔
اتھارٹی کے بیان کے مطابق پی ٹی اے نے اس مجوزہ ٹرانزیکشن کے مارکیٹ مقابلے، صارفین کے مفادات اور قانونی تقاضوں پر اثرات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت بھی کی تاکہ تمام قانونی پابندیوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
این او سی جاری ہونے کے بعد پی ٹی سی ایل قانونی اور تجارتی ضروریات مکمل کرنے کی شرط پر ٹیلی نار پاکستان کے حصول کا عمل آگے بڑھا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں پر لازم ہے کہ منتقلی کے عمل کے دوران خدمات کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنائیں اور اپنے لائسنس کی تمام شرائط پر مکمل عمل کریں۔
پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اتھارٹی اس پورے عمل کی سخت نگرانی کرے گی تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے اور ٹیلی کام سیکٹر میں صحت مند مقابلہ اور جدید رجحانات برقرار رہیں۔

























Comments
Comments are closed.