کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا، چاندی کے نرخ مستحکم
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 082 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 562 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 72 روپے پر مستحکم رہی۔






















Comments