BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سروس لانگ مارچ ٹائرز کا سرمایہ بڑھانے کے لیے آئی پی او کا فیصلہ

  • کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے لیے درخواست دے گی
شائع اپ ڈیٹ

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی سروس لانگ مارچ ٹائرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس ایل ایم) ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ بڑھانے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹنگ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایس ایل ایم نےآئی پی او کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے مطابق پی ایس ایکس پر لسٹنگ کے لیے درخواست دے گی۔

ایس ایل ایم پاکستان میں مکمل اسٹیل ریڈیئل ٹرک اور بس (ٹی بی آر) ٹائرز بنانے والی کمپنی ہے جو سروس گروپ اور چین کی چاؤیانگ لانگ مارچ کے درمیان مشترکہ منصوبے (جے وی) کے تحت قائم کی گئی ہے۔

سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ ایس ایل ایم میں بالترتیب 32.09 فیصد اور 18.91 فیصد کے ایکویٹی اسٹیک کی حامل ہیں۔

گزشتہ سال مارچ میں ایس ایل ایم نے پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے اضافی 30 ارب روپے (تقریباً 108 ملین امریکی ڈالر) سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے مزید 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی بنایا ہے تاکہ ایک نیا منصوبہ شروع کیا جا سکے جو خصوصی ٹائرز کو پاکستان سے یورپی یونین اور امریکہ برآمد کرے۔

چند روز قبل، غنی ڈیریز لمیٹڈ، جو غنی گروپ کا حصہ ہے، نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کے ذریعے 2.5 ارب روپے سرمایہ بڑھانے کا اعلان کیا تاکہ اپنے کاروبار کو وسعت دی جاسکے اور پاکستان کے ڈیری شعبے میں اپنی پوزیشن مضبوط کی جاسکے۔

Comments

Comments are closed.