BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے ایمار کا ورکنگ کیپٹل مینڈیٹ حاصل کرلیا

  • شراکت اندرون اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ورکنگ کیپٹل سے لے کر رہن تک جامع مالیاتی سہولیات فراہم کرے گی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت کے طور پر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کو ایمار (EMAAR) پاکستان کی جانب سے کراچی میں اپنے منصوبوں کے لیے بینکاری شراکت دار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ شراکت اندرون اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ورکنگ کیپٹل سے لے کر رہن تک جامع مالیاتی سہولیات فراہم کرے گی۔

معاہدے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی ہیڈ، ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ،سعدیہ ریاض نے اور ایمار پاکستان کی جانب سے اُس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، عزیز جندانی نے دستخط کیے۔ تقریب میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی جانب سے ہیڈ آف کوریج پاکستان، ارسلان نعیم ، ریجنل ہیڈ آف گلوبل سبسڈیریز برائے متحدہ عرب امارات ، مشرق وسطیٰ اور پاکستان،شدیٰ البرونو سمیت سینئر منیجمنٹ کے دیگر عہدیداران موجود تھے جبکہ ایمار پاکستان کی نمائندگی اُس کے چیف فنانشل آفیسر، علی بیگ اور سینئر منیجر، فنانس، عاصم خان نے کی۔

مینڈیٹ کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان پاکستانی شہریوں کوم خواہ وہ پاکستان میں مقیم ہوں یا بیرونِ ملک ، پریمیم رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹس میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ مارگیج فنانسنگ حل فراہم کرے گا، جس کے ذریعے انہیں نئے منصوبوں اور شراکتوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں بھی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے اپنے جاری رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے ورکنگ کیپٹل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر عزیز جندانی نے کہا کہ ایمار پاکستان کا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ تعاون ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قسم کی شراکت شعبے کی ساکھ اور شفافیت کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ انتظام ہمارے اس عزم کی بھی تائید کرتا ہے کہ ہم ایسے تبدیلی لانے والے ترقیاتی منصوبے پیش کریں جو پاکستان کے شہری منظرنامے میں بامعنی کردار ادا کریں۔“

سعدیہ ریاض نے کہا کہ یہ مینڈیٹ عالمی سطح پر ہمارے تعلقات کی مضبوطی اور مختلف مارکیٹوں میں کلائنٹس کو خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کا ثبوت ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ طویل عرصے سے متحدہ عرب اماارت میں ایمار کا قابلِ اعتماد مالیاتی شریک رہا ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ اب اس تعاون کو پاکستان تک توسیع دی جا رہی ہے۔ ہم رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کلائنٹس کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ فنانسنگ کو بھی قابلِ رسائی بنا رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.