BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آئی ایم ایف کی گورننس و کرپشن رپورٹ ہماری درخواست پر تیار کی گئی، وزیر خزانہ

  • یہ رپورٹ ہم نے شروع کروائی تھی اور اس حوالے سے ہونے والی گفتگو میں سہولت بھی فراہم کی، محمد اورنگزیب کا سینیٹ میں خطاب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ وفاقی حکومت کی ہی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں پیر کے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ہم نے شروع کروائی تھی اور اس حوالے سے ہونے والی گفتگو میں سہولت بھی فراہم کی۔

وزیر خزانہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے پیش کی گئی اس تحریک پر جواب دے رہے تھے جس میں سینیٹ میں اس موضوع پر بحث کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ ’گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ‘ میں آئی ایم ایف نے قرار دیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ایک مسلسل چیلنج ہے جس کے معاشی ترقی پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تقریباً 100 ملاقاتیں ہوئیں جن میں 30 سے زائد اداروں نے شرکت کی، اور رپورٹ میں سات موضوعات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی رپورٹ ہے اور اس کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے، جیسا کہ ہم اس وقت ساختی اصلاحات سے گزر رہے ہیں۔ رپورٹ میں وہ ساختی خامیاں بھی بیان کی گئی ہیں جو کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق رپورٹ میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران ہونے والی پیش رفت بھی شامل ہے اور مختلف شعبوں میں کی گئی بہتری پر آئی ایم ایف نے تعریف بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساختی کمزوریوں پر مبنی ایکشن پلان سب کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایوان نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر طلحہ محمود کی پیش کردہ ایک قرارداد بھی منظور کی، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2025 کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مناسب ریلیف پیکجز اور معاوضہ فراہم کیا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.