BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ہنگو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

  • آپریشن کے دوران پولیس فورس نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، سی ٹی ڈی
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں بدھ کی رات پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بات جمعرات کو کے پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اپنے بیان میں کہی۔

مقامی میڈیا نے سی ٹی ڈی کے حوالے سے کہا کہ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نے قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دیر رات کے حملے کا فوری جواب دیا اور حملہ آوروں سے کامیابی سے مقابلہ کیا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ آپریشن کے دوران پولیس فورس نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو پولیس جوانوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی۔

محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.