BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں پنجابی زبان کو فروغ دینے کا حکم

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت 6 گھنٹے طویل اجلاس ، ہر وزارت ، محکمے کی کارکردگی کا جائزہ ، نئے منصوبوں کی منظوری
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی محکموں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے احتسابی اجلاسوں کا تیسرا خصوصی سلسلہ منعقد ہوا، جس میں تعلیم، ماحول، جنگلات، جنگلی حیات، ماہی پروری، سیاحت، آثارِ قدیمہ، کھیلوں اور محنت کے محکموں سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔

6 گھنٹے طویل اجلاس میں ہر وزارت، محکمے اور سیکرٹری سے کارکردگی کا حساب لیا گیا، جبکہ متعدد نئے اہم منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی حیثیت دینے کے لیے تاریخی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار محنت کشوں کو تین مرلہ پلاٹس دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ دی کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اسکیم کے تحت خصوصی کم سود والے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر فوری اور تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ریلوے ٹریکس، سڑکوں اور نہروں کے کناروں پر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلانے کی ہدایت دی۔ اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی کہ پنجاب میں جدید فائر الارم سسٹم نصب کیا جائے گا جو جنگلات میں آگ لگنے کے خطرے کی پیشگی 20 منٹ قبل اطلاع دینے کی صلاحیت رکھے گا، جبکہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیے سینسر بیسڈ میکانزم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے صوبے بھر میں ہر ماہ چیمپیئن شپ ایونٹس منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

حکام نے آگاہ کیا کہ پنجاب کا پہلا پائلٹ شرمپ فارمنگ پراجیکٹ کامیاب رہا، جس کے بعد بڑی مقدار میں جھینگے برآمد بھی کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ فروری 2026 سے 5,000 ایکڑ پر شرمپ فارمنگ شروع کی جائے گی، جبکہ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کو 50 ہزار ایکڑ تک توسیع دینے کی فزیبلٹی طلب کر لی۔

حکام نے بریفنگ دی کہ پنجاب کی سیاحت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے اور “میگنیفیشنٹ پنجاب” ایپ تیار کر لی گئی ہے، جو سیاحوں کو معلومات اور رہنمائی کی جامع سہولت فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے یو ای ٹی میں تیار کیے گئے مقامی اسموگ گن پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسکولوں میں کردار سازی کی کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت دی۔

لاہور میں “ایجوکیشن آن ویلز” پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری بھی دی۔ حکام نے بریفنگ دی کہ پہلی بار مکمل جی آئی ایس بیسڈ جنگلات کی میپنگ شروع کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ گوگل اسکالرز کے ذریعے طلبہ کو 50 ہزار عالمی معیار کے جدید کورسز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب کے 90 فیصد کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات کر دیے گئے ہیں،۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ’ہونہار‘ اسکالرشپ اسکیم کے تحت 1,40,000 طلبہ کو اسکالرشپس اور 1,10,000 طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈٖر 2025

Comments

Comments are closed.