BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے 10 سالہ معاہدے کی تجدید کردی

  • فرنچائز نے چند برس میں مضبوط بنیاد قائم کرلی ، سی ای او طارق وصی کا خیرمقدم
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز حقوق میں مزید دس سال کی توسیع کر لی، جس سے ان کی لیگ کے ساتھ طویل المدت وابستگی مزید مضبوط ہوگئی۔

کراچی کنگز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ اس وقت حتمی شکل اختیار کر گیا جب ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تجدید کی پیشکش قبول کر لی، جس کے بعد فرنچائز آئندہ دہائی تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ رہے گی۔

سلمان اقبال پی ایس ایل کے ابتدائی سرمایہ کاروں میں شامل تھے۔ انہوں نے 2016 کے افتتاحی سیزن سے قبل اُس وقت لیگ کی مہنگی ترین فرنچائز کے حقوق حاصل کیے جب بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی تھیں۔

سلمان اقبال نے جاری بیان میں کہا 2015 میں ہم نے کرکٹ واپس لانے کے لیے قدم بڑھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی سرمایہ کاری لیگ کی صلاحیت اور پاکستان کے کرکٹ مستقبل پر اعتماد کا اظہار تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے صرف ایک ٹیم نہیں خریدی، ہم نے ملک کی کرکٹ کی عظمت کی بحالی میں سرمایہ کاری کی۔

کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی نے تجدید کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے چند برس میں مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا ہم آئندہ دہائی کو نہ صرف کنگز بلکہ پورے پی ایس ایل کے نظام کے لیے ترقی اور پیشرفت کے نئے دور کے طور پر دیکھتے ہیں۔

طارق وصی کے مطابق ٹیم کی توجہ ایک مضبوط اسکواڈ کی تشکیل، مداحوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور لیگ کے عالمی تشخص کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

فرنچائز نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ اس کی شراکت داری نے پی ایس ایل کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کے دوران کردار اہم رہا۔

کراچی کنگز نے مزید کہا کہ وہ ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے، جس کے پلیٹ فارم سے کئی کھلاڑی قومی ٹیم تک پہنچے ہیں۔

Comments

Comments are closed.